ملک میں سیاسی و جمہوری ماحول کو سازش کے تحت خراب کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں،میر اقبال جان زہری

جمعرات 26 اپریل 2018 22:44

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اقبال جان زہری نے کہاہے کہ ملک میں سیاسی و جمہوری ماحول کو ایک سازش کے تحت خراب کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ایسے حالات میں جمہوری قوتوں کو مل بیٹھ کر سرجوڑھ کر مقابلہ کرنے کے لیئے مشترکہ جدوجہد کرنی کی ضرورت ہے غیرجمہوری قوتیں نام نہاد لاڈلوں کے زریعے جمہوریت کو ڈی ریل کرناچاتھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عام عوام کا کوئی نہیں سوچتا بلکہ حکمرانی و کرپشن کرنے کی تکدو میں لگے غیرسیاسی عناصر ملک کو اناکی کی طرف بڑھارہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار ایک سرمایہ دار حکمران نے ووٹ کی تقد اورجمہوریت کے مضبوطی کیلئے آواز اٹھائی ہے اور عوام میں میاں نوازشریف کی اس بیانیہ کو عوامی پزیرائی ملی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم 70سالوں سے ان غیرجمہوری قوتوں کے خلاف آواز اٹھائے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ بلوچ قوم کو گھمبیرصورتحال کا سامناہے۔ہم حقوق کیلئے لڑرہے تھے آج قومی تشخص بقاہ کا مسئلہ درپیش ہے۔بلوچستان میں طویل خونریزی سے گزرکراب معاشی قتل عام کی ڈگر پر کھڑے ہیں یہ صورتحال ادراک کاتقاضہ ہے۔ہماری تباہی برباد اور کمزوراورکمزور کرنے میں اپنے ہی شامل ہیں۔بلوچ ساحل وسائل کے سودا اور قومی تشخص کو مٹانے کی سازشوں میں اپنے ہی لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں غیرجمہوری قوتوں کاسیاسی عمل میں مداخلت اوربلوچ ساحل وسائل پربزورطاقت قبضہ غیرجمہوری طریقے سے عوام کوترقی وخوشحالی سے محروم رکھاگیاہے کسی توسیع وتسلط کومنظم عوامی طاقت سے سیاسی وجمہوری طریقے سے روکھاجاسکتاہے۔موجودی نظام لوٹ کسوٹ کانظام ہیں اورمراعات یافتہ طبقہ قابض ہے جنہوں نے عوام کومحروم رکھاہے بلوچستان میں 70سالوں سیاستحصالی پالسیاں بڑی آب تاب سے جاری رکھی ہوئی ہے اب وقت آگیاہے کہ ان مراعات یافتہ قبضہ گیروں کومنظم عوامی وسیاسی قوت سیدیوارکیساتھ لگایاجائگا۔