بٹگرام کے علاقہ کولئی بھی پانی کی شدید قلت کے خلاف مقامی لوگوں نے شاہراہ ریشم پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 27 اپریل 2018 15:54

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بٹگرام کے علاقہ کولئی بھی پانی کی شدید قلت کے خلاف مقامی لوگوں نے شاہراہ ریشم پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقہ میں پانی کی قلت کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرے کے بعد بٹگرام میڈیا روم کی ٹیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک کمسن بچوں نے کہا کہ پانی کی قلت نے ہم پر تعلیم کے دروازے بند کر دیئے ہیں، ہم علی الصبح دور دراز علاقوں میں موجود ایک چشمہ سے پانی لانے کیلئے جاتے ہیں اور شام تک اپنے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں، ان حالات میں ہم سکول کیسے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے لئے پانی کے انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارے مسائل ختم ہو سکے اور اہم پانی لانے کی بجائے سکول جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :