راجہ قیصر قتل کیس کے باعث نیلم ویلی کی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار رہی ‘ عوامی حلقوں کا ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایاجانے کا مطالبہ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:47

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) راجہ قیصر قتل کیس نیلم ویلی کی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے نیلم ویلی کے طلباء سول سوسائٹی نے جسٹس فار قیصر مہم شروع کردی نیلم اور مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا فیصلہ،نیلم ویلی کی تمام طلباء تنظیموں، سیاسی جماعتوں ، وکلاء ، تاجر تنظیموں نے مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی کے نوجوان طالبعلم کا قتل نیلم کے دو لاکھ عوام کا قتل ہے حکومت اور ادارے اپنی رٹ بحال رکھنے میں ناکام ہوچکے ہیں راجہ قیصر کے قتل میں ملوث قاتل کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم قاتل کو تحفظ دے رہا ہے نیلم ویلی کے عوام راجہ قیصر کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے راجہ قیصر کے قاتل دنددنداتے پھر رہے ہیں پولیس اور انتظامیہ اپنی زمہ داریاں نبھانے میں مکمل ناکام ہے نیلم میں بڑے پیمانے پر اشتعال پایا جارہا ہے راجہ قیصر قتل کی غیر جانبردرانہ اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے نیلم ویلی کی تمام سیاسی جماعتوں ،طلباء تنظیموں ،تاجروں ، وکلاء کا مطالبہ جسٹس فار راجہ قیصر مہم میں تیزی لائے جانے کا فیصلہ