آٹھمقام تائوبٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان

گاڑیوں کیلئے نقصان دہ ‘نیلم ویلی کی ٹرانسپورٹ یونین کاپبلک سروس گاڑیاںجام کرکے احتجاج کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 19:51

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) آٹھمقام تائوبٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان،گاڑیوں کے لیئے نقصان دہ نیلم ویلی کی ٹرانسپورٹ یونین نے پبلک سروس گاڑیاںجام کرکے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ٹرانسپورٹ یونین ، ٹیوٹا ہائی ایس یونین، ٹرک ٹریلہ یونین کا مشترکہ اجلاس،روڈ کی خستہ حالی کے اور عدم تعمیر پرشدید احتجاج کا فیصلہ اجلاس میں ظفر میر ، اختر بٹ، خواجہ بشارت، حاجی فرید، سفیر سلہریا، سلامت شاہ،خانیزمان بلوچ،سمیت دیگر کی شرکت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث ٹریفک چلانا مشکل ہو چکا ہے آئے روز حادثات رونماء ہورہے ہیں جس میں ڈرائیورز حضرات کوسزا بھگتنی پڑتی ہے لاکھوں مالیت کی گاڑیاں تباہ ہوجاتی ہیں حکومت پاکستان و حکومت آزاد کشمیر روڈ کی حالت زار بہتر نہیں بنائی جاتی تو ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کریں گے