پاکستان میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،نواز شریف

آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دلوائیں گے پارٹی کے ساتھ مخلص لوگ آئندہ عام انتخابات کی تیاری کریں،سابق وزیراعظم

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:35

پاکستان میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،نواز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں منتخب نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے لیکن ہم آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دلوائیں گے اور جو پارٹی کے ساتھ مخلص وہ آئندہ عام انتخابات کی تیاری کریں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ہے جس میں آئندہ عام انتخابات ، جلسے جلوس و دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کے خواجہ آصف ، احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ اور راجہ اشفاق سرور و دیگر راہنما موجود تھے جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے ارکان قومی و صوبائی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کو عزت دلوائیں گے اور احسن اقبال نے صحیح کہا تھا کہ ہمیں موجودہ حالات میں عوام کے لئے کچھ کرنا ہو گا اور مستقبل سنوارنے کے لئے اپنی خامیوں پر معاف کر کے بہتری لانا ہو گی جبکہ کچھ لوگوً کی چاپلوسی اور خوشامد کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کی بھی خوشامد کی جا رہی ہے کہ ہم کسی اصول پر کھڑے نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں وہ آئندہ عام انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ دل میں عوام کی قدر نہ ہو تو کوئی منصب نہیں رکھنا چاہئے ۔