آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں دو نمبر گاڑیوں کے استعمال نمبر لے گیا

اتوار 29 اپریل 2018 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں دو نمبر گاڑیوں کے استعمال نمبر لے گیا ، دو نمبر گاڑیوں کی بھرما ر! اِن پر اصل نمبر پلیٹ کے بجائے مختلف تنظیموں ، جماعتوں اور حکومتی اراکین کے عملے کی نمبر پلیٹیں لگا رکھی ہیں جس کو نہ تو ضلعی انتظامیہ روک سکتی ہے نہ ہی ٹریفک پولیس پکڑ سکتی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، ایس ایس پی ٹریفک پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ نوٹس لیں ۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآ باد میں دو نمبر گاڑیوں کے استعمال کے طور پر نمبرون شہر سامنے آیا ہے جس میں دونمبر گاڑیوں کا استعمال عروج پر ہے ، اِن گاڑیوں پر مختلف جماعتوں کی نمبر پلیٹیں لگانے کے علاوہ پولیس پریس کی پلیٹیں بھی لگا رکھی ہیں جبکہ حکمران جماعت کے پی آر او اور صوابدیدی عہدوں پر تعینات ہونے والے کارکنوں نے بھی اپنی اپنی نمبر پلیٹیں لگا رکھی ہیں جس کے بعد نہ تو ضلعی انتظامیہ اِن پر ہاتھ ڈال سکتی ہے نہ ہی ٹریفک پولیس پکڑنے کی زہمت کرتی ہے ، اگر کسی نے ایسی جرات کی تو یا تو اُس آفیسر کا تبادلہ کیا جاتا ہے یا تو او ایس ڈی کردیا جاتا ہے جبکہ گاڑی منٹوں کے بعد قانون میں نرمی کا نوٹیفکیشن پاس کیا جاتا ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ، دو نمبر گاڑیوں کی بھرمار پر عام عوام بھی پریشان ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ آزادکشمیر ،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس،ایس پی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ا ن گاڑیوں کو ضبط کرکے دو نمبر گاڑیوں کا مکمل ختم کیا جائے یا پھراِن گاڑیوں کو لیگل طور پر ٹیکس بھر کے اجازت دی جائے جس سے ایک طرف لاکھوں روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :