پی ٹی آئی کے مینار پاکسان جلسے میں لوگوں کی تعداد کتنی تھی ؟۔۔

کل پی ٹی آئی کے جلسےمیں تعداد2011ء سے کم تھی،شہبازشریف 2011ءکےجلسےمیں لاہور کی شرکت 80فیصد تھی، خان صاحب اس وقت لوگ آپ کوسننے جبکہ کل کے جلسے میں اپنی ٹکٹوں کیلئے آئے تھے۔پارٹی رہنماؤں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اپریل 2018 15:16

پی ٹی آئی کے مینار پاکسان جلسے میں لوگوں کی تعداد کتنی تھی ؟۔۔
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کل کے جلسے میں تعداد2011ء سے کم تھی،2011ء کے جلسے میں لاہور کی شرکت 80فیصد تھی، خان صاحب اس وقت لوگ آپ کوسننے جبکہ کل کے جلسے میں اپنی ٹکٹوں کیلئے آئے تھے۔انہوں نے آج پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سی پیک پاکستان لانے کا سہرا نوازشریف کے سر ہے۔

ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات نوازشریف کی تھی۔نوازشریف نے پانچ ارب ڈالر کی آفر مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کیے۔ جبکہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل خان صاحب نے لاہور میں جلسہ کیا۔کیا کل کے جلسے کی تعداد زیادہ تھی یا 2011ء کے جلسے میں زیادہ لوگ تھے؟مختلف پیرامیٹرز بتاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کل کے جلسے میں لوگوں کی تعداد2011ء کے جلسے سے کم تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اکاؤنٹس نے کہا کہ 2011ء کے جلسے میں لاہور کی شرکت 80فیصد تھی۔شہباز شریف نے کہا کہ خان صاحب اس وقت لوگ آپ کوسننے آئے تھے لیکن کل کے جلسے میں لوگ اپنی ٹکٹوں کیلئے آئے تھے۔آپ نے سول نافرمانی کی تحریک چلائی ، دھرنے دیے،چینی صدر کا دورہ مئوخر ہوا۔مینار پاکستان پوچھ رہا تھا کہ آپ نے 2013ء میں کہا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا۔