بولان ،بھاگ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 4خواتین جاںبحق، 6خواتین جھلس کر زخمی

پیر 30 اپریل 2018 16:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بولان کے علاقے بھاگ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 4 خواتین جاںبحق جبکہ 6 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بولان کے علاقے بھا گ ٹریکٹر ٹرالی 11ہزار کے وی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 4خواتین جاںبحق جبکہ 6خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ لیویز فورس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :