برطانیہ میں اوورسیز کمیونٹی مسائل کا شکار ہے ‘ واجد علی برکی

پیر 30 اپریل 2018 20:50

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر اور سابق صدارتی مشیر اور کنزرویٹیو پارٹی کے نامزاد اُمیدوار برائے کونسلراوکوکس گرین وارڈواجد علی برکی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اوورسیز کمیونٹی برطانیہ میں بھرپور جدوجہد سے ہر شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی اس وقت بھی کافی مسائل کا شکار ہے ایسے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز کمیونٹی کو چاہییے کہ سیاست میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی ہی کمیونٹی کے افراد کو منتخب کر یں چوں کہ وہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار بہتر طور ادا کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا ہے کہ مئی میں ہونے والے کونسلرز کے انتخابات میں میری تمام اوکس گرین وارڈ کونسل کے مقیموں سے اپیل ہے کہ وہ مجھے ووٹ دے کر کامیاب کروائیں میں اُن کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کروں گا چاہیے وہ اُن مسائل کا تعلق برطانیہ کے اندر ہو یا پھر اوورسیز کمیونٹی کو آبائی ملک آنے جانے اور وہاں کے مسائل ہوں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ اوورسیزکمیونٹی حققیت میں اپنے ملک کے سفیر ہیں جو یہاں ملک کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ جب کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی ہر فورم پر بھارتی دہشت گردی اور قبضہ کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور کرتے رہے گیں۔