شب برأت بخشش و مغفرت کی رات ہے ،علامہ شاہ عبد الحق

پیر 30 اپریل 2018 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ شب برأت بخشش و مغفرت کی رات ہے ، اس رات بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیںاس لئے اس رات کو شب برأت کہتے ہیں۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پندرہ شعبان (شب برأت ) منگل یکم مئی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔

رب کے حضو ر گناہوںسے تو بہ ، بخشش و مغفر ت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفات و بلیات ،مصیبت ،محتا جی ،تنگ دستی ،صحت و عا فیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیںکیں جا ئیںگی،شہر بھر کی مساجد میںبعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکئے جائیں گے ۔ سو رہ یسین کی تلا وت اور دعا ئے نصف شعبا ن کا ورد کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

بعد عشا ء عبا دات الہی،توبہ استغفا ر، شب بیداری مسا جد میں علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کریں گے ،صلوٰة التسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا ۔

حضو ر رحمت دوعالم ؐکی عظیم سنت مبا رکہ پر عمل کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور زیارت قبور کیلئے قبرستان جائیں گے۔فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے ۔ شب برأت کا مرکزی روح پرور اجتماع میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں بعد نمازمغرب منعقد ہوگا ۔ اجتماع سے علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری خطاب و دعا فرمائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :