تلہ گنگ، ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف فارما سیکٹرکی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

پیر 30 اپریل 2018 22:58

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) تلہ گنگ سمیت پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف فارما سیکٹرکی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی، جبکہ تلہ گنگ سے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران مرکزی قیادت مکی کال پر لاہور پہنچ گئے ۔ادھر ہڑتال کے باعث شہر بھر میں میڈیکل سٹورز بند رہے۔مریض خوار ہوکررہ گئے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ہڑتال کے اعلان کے بعد ہسپتالوں کے باہر بھی میڈیکل سٹورز بند ہیں۔

مریضوں کو ادویات لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ا سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ کئی بار احتجاج کیا مگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے، جس پر وہ احتجا جاً میڈیکل سٹورز اور فارمیسی بند کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈرگ ایکٹ میں کی گئی ترمیم کو مستردکرتے ہیں۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔اورتمام میڈیکل اسٹورزبندرہیں گے۔