حکومت نے عوام کی لاٹری لگا دی، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں زبردست اضافہ کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 30 اپریل 2018 20:29

حکومت نے عوام کی لاٹری لگا دی، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں زبردست ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2018ء) حکومت نے عوام کی لاٹری لگاتے ہوئے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں زبردست اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی حکومت نے اپنی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل عوام کو ایک اور بہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے خاص کربہبود سیونگ اکاونٹس کے منافع کو 10.08 ، سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 0.40 فیصد بڑھ کر 6.6 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح 0.55 فیصد بڑھا کر 4.5 فیصد کردی گئی ہے۔ حکومت کے اس اعلان کا اطلاق نئے سیونگ اکاونٹس کھلوانے والے صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :