سیکرٹری زکوة و عشر پنجاب کا گندم کی خریداری کیلئے قائم کئے گئے مراکز کا اچانک دورہ

پیر 30 اپریل 2018 23:48

گوجرانوالہ ۔ 30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) سیکرٹری زکوة و عشر پنجاب احسن اقبال نے ضلع گوجرانوالہ میں گندم کی خریداری کیلئے قائم کئے گئے مراکز کا اچانک دورہ کیا‘ دورہ کے دوران سیکرٹری زکوة نے خریداری مراکز پر کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار اور گندم کی خریداری کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

احسن اقبال نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں سے براہ راست گندم کی خریداری حکومت کی اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے گندم کے عمل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کی تحفظات اور خدشات کے سدباب کیلئے ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ کے گندم خرید مراکز کے دورے کے دوران کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران جبکہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منورحسین بھی ان کے ہمراہ تھے ،سیکرٹری زکوة و عشر پنجاب احسن اقبال نے محکمہ خوراک کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری کے سلسلہ میںحکومتی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم کی خریداری سے قبل مائسچرمیٹرسے گندم میں موجود نمی کو چیک کریں اور ہر سنٹر ز پر کم سے کم 2مائسچر میٹر ہونے چاہیے اور گندم کی خریداری کے وقت وزن کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مقررہ وزن سے زائد ہر گز تول نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو باردانہ کے اجراء کیلئے جو لسٹیں تیار کی گئیں ہیں ان کی ترتیب کا خاص خیال رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :