تھانہ پولیس ڈڈیال کی کا منشیات فروشوں اور اشتہاریوں خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث تین اشتہاری گرفتار

ملزمان بھی گرفتار ایک کلو چرس اور تیس بور پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

منگل 1 مئی 2018 13:09

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) تھانہ پولیس ڈڈیال کی کا منشیات فروشوں اور اشتہاریوں خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت قتل اور سنگین مقدمات میں ملوث تین اشتہاری ملزمان بھی گرفتار ایک کلو چرس اور تیس بور پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی -تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور ریاض حیدر بخاری ڈی ایس پی سردار غالب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال چوہدری محمد شہزاد نے ہمراہ اے ایس آئی سمیع اللہ،ڈی ایف سی تجمل،طاہر محمود ، عمیر نے ہمراہ نفری منڈ ی کے مقام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عبداللہ ساکن راولپنڈی حال منڈی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ایک کلوچرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں عدالتی مفرورامجد علی،سمیت سلیمان خان ،فہیم اکبر کو بھی گرفتار کر کے ملزمان کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی -