چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر نے انتخابی فہرستہاء کی تیاری و نظرثانی کے کام کے ابتدائی عرصہ میں مزید 15ایام کی توسیع کردی

بدھ 2 مئی 2018 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جسٹس غلام مصطفی مغل چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر نے انتخابی فہرستہاء کی تیاری و نظرثانی کے کام کے ابتدائی عرصہ میں مزید 15ایام کی توسیع کردی ہے ۔ اس طرح اب گھر گھر کی بنیاد پر ووٹ کے اندراج و اخراج کا عمل مورخہ 17-05-2018 تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انتخابی فہرستہاء کی تیاری ، نظرثانی ، ترمیم و درستی کا ابتدائی کام بذریعہ شمارکنندگان گھر گھر کی بنیاد پر مورخہ 02-04-2018 سے شروع ہو کر مورخہ 02-05-2017 کو مکمل ہونا تھا۔چونکہ انتخابی فہرستہاء کی تیاری، نظرثانی کا یہ کام محکمہ مال کے پٹواری صاحبان کے ذریعہ ہو رہاہے۔ محکمہ مال کے افسران و پٹواری محکمہ مال کے تعمیلاتی(گرداوری) کے کام میں مصروف ہیںجس کی وجہ سے یہ توسیع کی گئی ہے ۔