پلندری میں 4ارب مالیت کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے‘ مزید ترقیاتی منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہونگے‘ ڈاکٹر نجیب نقی خان

جمعرات 3 مئی 2018 23:42

پلندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان وزیرخزانہ و صحت عامہ آزادکشمیر نے کہا ہے کہ پلندری میں تقریباً 4ارب مالیت کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے اور کچھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں مزید ترقیاتی منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہونگے ، عوام کا تعاون اور اعتماد رہا تو پانچ سالوں کے اندر پلندری کا شمار جدید ترقی یافتہ اور خوشحال علاقوں میں ہوگا۔

کسی بھی علاقہ کی بہتری اجتماعیت سے آتی ہے اور وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اجتماعی معاملات میں یک جان ہو کر جدوجہد کرتی ہیں ہم لوگ بے صبرے ہیں اجتماعی کاموں پر ہماری نظر نہیں جاتی اور نہ ہی اُنھیں گنتی میں لاتے ہیں الیکشن سے قبل آپ سے وعدہ کیا تھا کہ ایسا دور آنے والا ہے جس میں ہم مانگنے والوں میں سے نہیں بلکہ پورے آزادکشمیر میں وسائل بانٹنے والوں میں سے ہوں گے اور آپ نے دیکھ لیا کہ آپ کے وقت پر کیئے گئے صحیح فیصلہ کی بدولت آج ہم آزادکشمیر میں ایسا ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے پلندری جونجال اہل یونین کونسل گڑالہ میں ’’ جونجال ہل تا ڈنہ رائیکی روڈ ‘‘ کے سنگ بنیاد کے بعد منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھو ں نے کہا کہ حکومت کو پونے دو سال کا عرصہ ہوا ہے اس عرصہ میں آزادکشمیر سمیت ضلع سدھنوتی میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ان کاموں کے لیے منظم پلاننگ اور بہتر حکمت عملی مرتب کی گئی کام سٹیج پر کھڑے ہو کر تقرریں کرنے سے ایک دوسرے پر تنقید کرنے اور اخبارات میں بیان بازی سے نہیں ہوتے ان کے لیے عملی جدوجہد کرنا پڑتی ہیں اُنھوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جن میں حکومت بھی بے بس ہوتی ہے عدالتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرسکتے ڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری کی تعمیر عدالتی کیس کے باعث تعطل کا شکار ہے اور کیس موثر پیروی کی جا رہی ہے پلندری مرکز سے چاروں اطراف روڈ کا جھال بچھایا جا رہا ہے جو تاریخ میں ریکارڈ ہے۔

پلندری تاآزادپتن روڈ کی ری کنڈیشنگ کا کام جاری ہے جس پر 36کروڑ روپے کے اخراجات ہونگے ، اس کے علاوہ پلندری سے کوٹلی روڈ 38کروڑ ،پلندری سے بلوچ براستہ ٹنگی گلہ روڈ جو الیکشن سے قبل وزیر امور کشمیر نے 65کروڑ روپے کے فنڈز رکھے تھے اس عرصہ میں اس روڈ کے فنڈز 65کروڑ روپے سے بڑھا کر 1ارب روپے کرنے کے علاوہ روڈ کی چوڑائی 12فٹ سے بڑھا کر 18فٹ کی گئی اس روڈ کی تعمیر سے سدھنوتی کے دونوں حلقوں میں بہتر رابط قائم ہونگے اُنھوں نے کہا کہ پلندری سے تراڑکھل روڈ ایک دفعہ بنی اور پھر سلائیڈنگ کے باعث روڈ متاثر ہوئی اس کے لیے اضافی فنڈز منظور کیئے گئے اور جہاں جہاں سلائیڈ آئی وہاں وہاں ری کنڈیشنگ کے علاوہ دیواروں کی تعمیر کی جائیگی اس میں تراڑکھل بازار کی انٹر سٹی روڈ بھی شامل ہے ، نکر مرشد آباد روڑ پر بہت لوگوں نے پروپگنڈے کیئے احتجاج کیئے گئے الیکشن سے قبل ا س روڈ کا ٹینڈر ہوگیا تھا اور یہ روڈ صرف 12کلومیٹر تعمیر ہونا تھی اور اس روڈ پر 9کروڑ روپے کشمیر کونسل سے خرچ ہونا تھے ہماری حکومت نے اس روڈ کے فنڈز ریوائز کر کے 19کروڑ روپے کیئے اور اب یہ روڈ 12کلومیٹر کے بجائے 15کلومیٹر تعمیر ہوگی ، پلندری تا چھلاڑ منگ روڈ پر 35کروڑ روپے کے اخراجات ہونگے، اُنھوں نے کہا کہ ہم نے ہر شعبہ میں بہتری لانے کی کوشش کی موجودہ ہسپتال میں پہلے 92آسامیاں تھی پوننے دو سال کے عرصہ میں ہم نے 210آسامیاں یکمشت دی جن میں 15ڈاکٹرز ، 25ٹیکنیشن ، 15اٹنڈنٹ بھی شامل ہیں ان ساری آسامیوں پر حلقہ کے نوجوانوں کا حق ہے میری ذات یا رشتہ دار اس سے مستفید نہیں ہوگا۔

پورے آزادکشمیر میں سب سے زیادہ آسامیاں ضلع سدھنوتی میں تخلیق ہوئیں پھر بھی کہا جاتا ہے کہ کام نہیں ہو رہے موجودہ ہسپتال کی بہتری کے لیے 10کروڑ روپے کے فنڈز منطور ہوئے ،1کروڑ 20لاکھ روپے کی نئی مشینری دی گئی موجودہ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے اوپر 60لاکھ روپے سے بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے موجودہ ہسپتال کی بہتری کے لیے 10کروڑ روپے کے فنڈز دیئے گئے جن کا ٹینڈر ہوچکا ہے انفارمیشن کے دفتر کے لیے 5آسامیاں تخلیق کی گئی ہچری کے لیے 7کروڑ روپے اور 15آسامیاں تخلیق کی گئی پلندری سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کی سکیم 6کروڑ روپے سے ریوائز کر کی13کروڑ روپے کی گئی سپورٹس اسٹیڈیم میں لائٹس نصب کی گئی پلندری شہر کی روشنیاں بحال کرنے کے لیے جدید سولر سسٹم لائٹس کی منظور ی ، کے علاوہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے NTSاور پبلک سروس کمیشن جیسے سسٹم متعارف کروائے گئے جس سے حقدار کو حق مل رہا ہے اور میرٹ پر نوجوانوں کی تقرریاں ہورہی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے قبل چھوٹی سکیموں کی مد میں حلقہ وائز صرف 50لاکھ روپے سالانہ رکھے جاتے تھے مگر ہماری حکومت نے 50لاکھ کے بجائے 4کروڑ روپے آزادکشمیر کے حلقہ کے لیے مختص کیئے ۔ اُنھوں نے کہا کہ جونجال ہل تاریخی و تحریکی اعتبار سے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے یہاں کے لوگ با شعور اور بہتر فیصلے کرنے والے ہیں ۔دیوان میں ہائیر سیکنڈری سکول منظور ہو چکا ہے ۔ آخر میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا کہ 28سالہ سیاسی دور میں کبھی اپنے زاتی مفاد کو ترجہی نہیں دی ہمیشہ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آیا ہوں مسائل انگلی پر یاد ہیں اور مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔