بڑی موبائل کمپنیاں قوم کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہی ہیں،

رﺅوف کلاسرا نے بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 11:36

بڑی موبائل کمپنیاں قوم کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہی ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) :پاکستان کی بڑی موبائل کمپنی سے متعلق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا کہ موبائل کمپنیاں اس وقت سب سے بڑا فراڈ کر رہی ہیں اور ڈاکے ڈال رہی ہیں۔ ایف بی آر والے بھی ان کے ساتھ مل گئے ہیں۔ اس ملک میں ہر کوئی عوام کو لوٹنے کے لیے اپنی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے۔

پیسہ لوٹنے کے بعد یہ لوگ بیرون ملک بھیجیں گے اور جا کر غیر ملکی شہریت حاصل کر لیں گے۔ رﺅف کلاسرا نے کہا کہ میں سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھا، ایف بی آر نے کہا کہ ہمارے پاس تو سسٹم ہی موجودنہیں ہے جس سے ہم یہ پتہ کر سکیں کہ کون کیا ٹیکس لے رہا ہے؟رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ ایک کمپنی کا تو میں خود شکار ہوں، میں بھی ایک کمپنی کا ہزار روپے ماہانہ کا انٹرنیٹ پیکج لیتا ہوں۔

(جاری ہے)

پہلے یہ کرتے تھے کہ جونہی میرا پیکج ختم ہوتا تھا مجھے ایک پیغام موصول ہو جاتا تھا کہ آپ کا پیکج ختم ہو گیا ہے لیکن اب یہ لوگ پیغام نہیں بھیجتے ۔ میں دو ڈھائی ہزار روپے زائد خرچ کر دیتا ہوں تب مجھے پتہ چلتا ہے کہ میرا تو پیکج ختم ہو گیا ہے۔ باقی موبائل کمپنیاں بھی کر رہی ہیں ، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ آپ کو فور جی سروس دی جا رہی ہے، ہم فورجی کا انتظار کرتے ہیں لیکن یہ ون جی بھی نہیں ہے جو ہمیں دیا گیا ہے۔

موبائل کمپنیاں فور جی کے نام پر ہمارے ساتھ سب سے بڑا فراڈ کر رہی ہیں۔ یہ لوگ میڈیا پر بھی اپنے خلاف کوئی چیز نہیں چلنے دیتے کیونکہ میڈیا کے سب سے بڑے اشتہاری ہی یہی ہیں ۔ ہمیں جی بھر کر لوٹا جا رہا ہے اور ہمیں لوٹنے کے بعد جب ان کی غفلت اور ٹیکس چوری پکڑی جائے گی تو میڈیا کو اشتہارات دے دیں گے کہ آپ نے کچھ نہیں کر نا کیونکہ ہم نے اب آپ کو اس پیسے میں سے حصہ دے دیا ہے۔ رﺅوف کلاسرا نے مزید کیاکہا آپ بھی دیکھیں: