حویلیاں میں گرڈ سٹیشن کا افتتاح کرنے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حاجی ہارون راجپوت

جمعہ 4 مئی 2018 12:03

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) انجمن رفاہ عامہ رجسٹرڈ حویلیاںکے سینئر بانی ممبر حاجی محمد ہارون راجپوت نے کہا ہے کہ حویلیاں میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کرنے پر ہم ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے نہ صرف تحصیل حویلیاں بلکہ تحصیل ہری پور کے درجنوں دیہات کے عوام کو لوڈشیڈنگ بلکہ بجلی کے کم وولٹیج کے عذاب سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ان سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ حویلیاں شہر کے درجنوں محلہ جات خصوصاً محلہ عثمان غنیؓ کی گلیوں کی 50 سالہ پرانی بوسیدہ بجلی کی تاروں کو تبدیل کرانے میںکوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :