ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی کا مظفرآباد کے مختلف سنوکر کلب پر چھاپہ ‘ آہنی مکے اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ،ْ درجنوں گرفتار

جمعہ 4 مئی 2018 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی کا مظفرآباد کے مختلف سنوکر کلب پر چھاپہ ! آہنی مکے اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ،ْ درجنوں گرفتار اور سنوکر کلب سیل کردیے گئے جبکہ یونیورسٹی ، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ! پاکستان سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات جو اِن تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں مشکوک ارکا ت پر نظر رکھنے کیلئے روٹینی چیکنگ بھی شروع کرد ی!۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسرانوں کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف سنوکر کلبوں پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی اور ممنوع اشیاء کی برآمد گی کے علاوہ آہنی مکے جو کہ لڑائی جھگڑوں میں استعمال ہوتے ہیں برآمد کئے گئے جس پر درجنوں سنوکر کلب سیل جبکہ درجنوں پر مقدمات درج کردیے گئے ، ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع گیلانی نے تعلیمی اداروں میں امن و امان قائم کرنے کیلئے مختلف تعلیمی اداروں سمیت یونیورسٹی ، کالجز کے باہر پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی جو پاکستان سمیت دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کی سرگرمیاں اور اُن کو تحفظ کیلئے باریکی سے جائزہ بھی لیا گیا جس پر مختلف تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتے سے امن و امان قائم ہے ۔