ٹنڈو محمد خان میں تین مختلف واقعات میں4 افراد شدید زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 16:50

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ٹنڈو محمد خان میں تین مختلف واقعات میں4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹنڈو محمد خان حیدرآباد روڈ پر ٹنڈو سائینداد مال پڑی کے قریب موٹرسائیکل اور اونٹ گاڑی میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد سہیل منگراڑاور اسلم منگراڑ شدید زخمی ہوئے،جبکہ ٹنڈو محمد خان کے علاقے لاکھاٹ اسٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار خادم حسین کھوسو راہگیر کو بچاتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہوا، اور ایوبیہ بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہو جانے کے باعث عباس علی کھوسو شدید زخمی ہوئے ، چاروں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈو محمدخان منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :