تھانہ پولیس کوٹلی کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون ‘کیری ڈبہ سے 102بوتل شراب برآمد‘ تین ملزمان گرفتار

جمعہ مئی 18:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) تھانہ پولیس کوٹلی کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون ‘کیری ڈبہ سے 102بوتل شراب برآمد تین ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع کیری ڈ بہ ضبط تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی طاہر ایوب نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او اشتیاق علی نے ہمراہ اے ایس آئی طاہر جمیل،عبدالقیوم،عبدالغفار، محمد بوستان،راجہ سفیان، سردار باسط،صفدر، نفری معتبر زرائع کی اطلاع پر چوکی مونگ کراس کے قریب دوران ناکہ بندی کھوئی رٹہ سے کوٹلی کی طرف آنے والے کیری ڈبہ نمبرICT/550/HAکو مشکوک جان کر تلاشی لی تو گاڑی سے 102 بوتل شراب برآمد کر کے تین ملزمان ثاقب شبیر ولد محمد شبیر،محمد مسعود ولدرفیق،محمد ظہیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ 14AM/3/4کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :