تمام خفیہ قوتیںکوئی ایسا کام نہ کریں کہ ملک میں انتشار پھیلے، ملک کے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے، سیاست کے اندر کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، اس لئے سیاستدانوں کو تحمل کے ساتھ بیان دینے چاہییں

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان نے کہا کہ تمام خفیہ قوتیںکوئی ایسا کام نہ کریں کہ ملک میں انتشار پھیلے، ملک کے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے، سیاست کے اندر کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، اس لئے سیاستدانوں کو تحمل کے ساتھ بیان دینے چاہییں۔

وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کھل کر بتائیں کہ الیکشن میں ان کو کس خلائی مخلوق سے مقابلہ کرنا ہے اور کن سے ان کو خطرات لا حق ہیں۔ملک کے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور کسی اور ادارے کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالینی چاہیے۔ ہمارا ایک آئینی نقطہ نظر ہے کہ تمام خفیہ قوتیں ملک کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں اور محاذ آرئی نہ کرین کہ ملک میں انتشار پھیل جائے۔

پاکستان کی عوام کا یہ حق ہے کہ وہ جن کو ووٹ دیں وہ ہی حکومت میں آئیں ۔ آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیں ، اگر کوئی تاخیر ہوئی تہ نقصان ملک کا ہوگا۔ سیاست کے اندر کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، اس لئے سیاستدانوں کو تحمل کے ساتھ بیان دینے چاہییں