
کشمیر سپر لیگ ایسا خواب ہے جو پورا ہوگا‘صدر سردار مسعود خان
ٹورنامنٹ کا انعقاد نیک شگون ہے‘ مسئلہ کشمیر بھی اجاگر ہو گا‘کئی سلمان ارشاد سامنے آئینگے‘ مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں‘ پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرکٹ اب ریجنل ہو چکی ‘حکومت لیگ میں مکمل تعاون کریگی‘ چوہدری سعید‘کرکٹ ایک کھیل نہیں بلکہ یہ وے آف لائف اور عبادت ہے ‘ تقلین مشتاق کے ایس ایل کو پی ایس ایل لیول کا کرائینگے‘ بھارت کو چیلنج ایساایونٹ سرینگر کراکے دکھائے‘ چیئرمین مسعود خان‘سرینگر فائیٹر ز سیل نہیں ہوگ‘ مرتضیٰ درانی
جمعہ 4 مئی 2018 18:16
(جاری ہے)
ہم پر فرض ہے کہ جدوجہد آزادی کیلئے بھرپور کاوشیں کریں۔
یونیورسٹی اور کالج لیول پر بھی ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین ماحول پیدا ہو ۔ آزاد کشمیر میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔حکومت کشمیر سپر لیگ کے انعقاد میں مکمل تعاون کریگی۔ ان خیالات کاا ظہا رانہوں نے گزشتہ رو ز ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ کی پری لانچنگ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیرسپورٹس چوہدری سعید‘ پاکستانی سٹار کرکٹر ثقلین مشتاق ‘چیئرمین کے ایس ایل مسعود خان ‘چیئرمین کے ایس ایل سابق ایڈوائزر مرتضیٰ درانی نے بھی خطاب کیا۔ کے ایس ایل کے آفیشل لوگوکا افتتا ح بھی کیا گیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان ‘ سابق ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار‘ ایس سی او کمانڈر مقبول ‘ وائس چیئرمین کاشف جاوید‘ ڈائیریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات ‘ دلاور میر‘معززین شہر ‘ میڈیا نمائندگا ن نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی سردار مسعود خان نے مزید کہاکہ آج کا دن آپ سب کیلئے مبارک ثابت ہو گا۔ کے ایس ایل بھارتی پروپیگنڈے کا بہترین توڑ ثابت ہوگا۔ وزریر سپورٹس چوہدری محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ کشمیر کا کرکٹ ہے حکومت بھرپور سپورٹ کرے گی۔ اس کی بھرپور تشہیر کی جائے۔ کرکٹ اب ریجنل ہو چکی ہے ۔ جب کشمیر کی ٹیم کھیلے گی تو ہم سب تالیاں بھی بجائیں گے اور بھرپور سپورٹ و حوصلہ افزائی بھی کرینگے۔ کشمیر سپر لیگ سے سیاحت کو بھی فرو غ ملے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کرکٹ سرگرمیاں ناممکن ہیں۔ اگست ستمبر میں ہم پاکستان میں کلب لیول کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم لے جائینگے۔ پاکستان کے سٹار کرکٹر لیجنڈتقلین مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت علاقہ ہے یہاں آکر معلوم ہو یہاں کے لوگ بھی خوبصورت ہیں۔ کشمیر سپرلیگ کا آغاز انتہائی اچھی کاوش ہے۔ کرکٹ ایک کھیل نہیں بلکہ یہ وے آف لائف اور عبادت ہے ۔ ہم نوجوانوں کو کرکٹ کے ذریعے نہ صرف صحت مند سرگرمیا ں دے سکتے ہیں بلکہ ان کو برائیوں سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔ ایک صحت مند جسم کا مالک انسان مضبوط ایمان کا حامل ہوتا ہے۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ کے چیئرمین مسعود خان نے لیگ کے مقاصد سے آگاہ کیا اور کہاکہ کے ایس ایل کو پی ایس ایل لیول کا کرائینگے۔ آزادکشمیر کے شہری آزاد ہیں ۔ بھارت ہمیشہ پاکستان اور کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرتا ہے میں بھارت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ سری نگر میں اس طرح کا ایک میچ کرا کے دکھا دے ۔ آج ثقلین مشتاق یہاں موجود ہیں ۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ میں کل چھ ٹیمیں کھیلیں گی۔ ہر ٹیم میں چار پاکستانی سٹار کھیلیں گے جس سے یہاں کے نوجوان کرکٹر ز کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ چیئرمین کے ایس ایل سابق ایڈوائزر مرتضیٰ درانی کا کہنا تھاکہ یہ لیگ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک ویژن ہے جس کو آگے لے کر جائینگے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ ہیں۔ پانچ ٹیموں کی فروخت ہو گی لیکن سرینگر فائیٹرز کو فروخت نہیں کرینگے کیونکہ یہ کشمیریوں کے نام پر ہے کشمیریوں کا خون اتنا سستا نہیں جس کو خریدا جاسکے ۔ اس میگا ٹورنامنٹ میں عوام کو تفریح ملے گی ۔ اس پار مثبت پیغام جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.