Live Updates

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا پرسن پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر اعظم خان سواتی

وزیر اطلاعات نے غلط بیانی کی، وزیر ماحولیات کہہ رہے ہیں صحافیوں پر تشدد ہوا ہے، لیکن یہ فرما رہی ہیں تشدد نہیں ہوا، اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو مستعفی ہو جاتا تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا سینیٹ میں اظہار خیال

جمعہ 4 مئی 2018 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا پرسن پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیر اطلاعات نے غلط بیانی کی، وزیر ماحولیات کہہ رہے ہیں صحافیوں پر تشدد ہوا ہے، لیکن یہ فرما رہی ہیں تشدد نہیں ہوا، اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو مستعفی ہو جاتا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سینیٹ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ مشاہد اللہ نے کل ایوان میں بیان دیا کہ خاتون صحافی زخمی ہوئی، مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 12گھنٹے گزر جانے کے باوجود ذمہ داری عائد کیوں نہیں کی گئی، پیچھے سے آرڈر دینے والے کا نام لیں، محرکات کو سامنے لایا جائے، یہ معمولی بات نہیں بلکہ بہت بڑی بات ہے، اپوزیشن صحافت کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات