مودی ملکی سربراہ ہیں بی جے پی کے نہیں،ذاتی حملے نہیں کروں گا، راہول گاندھی

وزیر اعظم کی حیثیت سے بے روزگاری ، انسداد بدعنوانی اور دیگر اہم امور پر توجہ دیں،مودی اپنی یقین دہانیوں کو عملی جامہ پہنادیں تو تمام مسائل حل ہوجائیں، صدر کانگریس

جمعہ 4 مئی 2018 18:46

اوراڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) بھارتیکانگریسی صدر راہول گاندھی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی پرذاتی حملے نہیں کرینگے،مودی ملکی سربراہ ہیں بی جے پی کے نہیں، وزیر اعظم کی حیثیت سے بے روزگاری ، انسداد بدعنوانی اور دیگر اہم امور پر توجہ دیں،وزیر اعظم اپنی یقین دہانیوں کو عملی جامہ پہنادیں تو تمام مسائل حل ہوجائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی پرذاتی حملے کبھی نہیں کرینگے کیونکہ وہ سربراہ حکومت ہیں۔

(جاری ہے)

مودی کی جانب سے ذاتی حملوں کا جواب دیتے ہوئے راہول نے اپنے اِس موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے شمالی کرناٹک کا انتخابی دورہ شروع کیااور الزام لگایا کہ کرناٹک میں مودی کی باتیں ذاتیات پرہیں لیکن میں ہرگز ان پر ذاتی حملے نہیں کرونگا۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مودی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں بی جے پی کے نہیں اسلئے انہیں نوجوانوں کو بے روزگاری ، انسداد بدعنوانی اور دیگر اہم امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کسی پر ذاتی حملے زیب نہیں دیتے۔راہول نے کہا کہ اگر وزیر اعظم اپنی یقین دہانیوں کو عملی جامہ پہنادیں تو تمام مسائل حل ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :