اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی

جمعہ 4 مئی 2018 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی جب سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج نے ریمارکس دیئے قوم کو بے راہ واری کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا انڈیسن کنٹینٹ پاکستانی ٹی وی چینلز پر چلایا جارہا ہے اس جرم میں سب ٹی وی چینلز برابر جرائم میں ملوث ہیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے چیئرمین پیمراہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی دوران سماعت فاضل جج کے ریمارکس دیئے نہ رمضان کا تقدس نہ کسی اور دن کا خیال صرف ویلنٹائنس ڈے کا تقدس ہے آئندہ سماعت پر پیمراہ جامع رپورٹ جمع کروائین مادر پدر آزادی سے ہمارا معاشرہ تباہ کی طرف جارہا ہے بعدازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی