
پنجاب کی12 حساس اضلاع میں پولیو مہم کا سوموار سے آغاز
خیبر پختونخواہ اور سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ، جنوبی پنجاب سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیو وائرس سے ایک بچہ عمر بھر کے لئے معذور
جمعہ 4 مئی 2018 20:00
(جاری ہے)
اس سلسلے میں وزیر برائے پر ا ئمری ا ینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روزاضلاع کوتیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
انہوں نے کہا کہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا پولیو مہم کے آغاز سے پہلے قوم کو یقین دلایا جاتا ہے کہ پولیو ویکسین محفوظ، موثر اور حکومت پاکستان کے تحت کام کرنے والی اتھارٹیز سے منظور شدہ ہے۔ انھوں نے کہا جو والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلاتے وہ نہ صرف اپنے بچوں بلکہ گردونواح کے دوسرے بچوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ سیکریٹری پر ائمری ا ینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ مہم کے لیے 24000ہزار سے زائد ٹیمییں تشکیل دی گئ ہیں جن میں موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔ سیکریٹری صحت علی جان خان نے کہا گزشتہ مہمات کے اعدادوشمار کی روشنی میں رہ جانے والے بچے اور علاقوں پر خاص توجہ دی جاے گی۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسیی آپریشن سنٹر ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ بین الصوبائی نقل و حمل پنجاب کے ایک بڑا چیلنج ہے اور دوسرے صوبوں کے سنگم پر واقع اضلاع جہاں سے بین الصوبا ئی نقل و حمل کے اہم راستے ہیں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اہم مقامات اور گزرگاہوں پر پوا ٴنٹ قائم کیے گیے ہیں جہاں صحت محافظ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر منیر نے اس بات کی تاکید کی کہ پولیو کے خلاف مدافعتی مہم کے دوران تمام بچوں کو ہر بار ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ ڈاکٹر منیر کا کہنا تھا پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں (بعض اوقات10 سے بھی زائد بار)بچے کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسیی آپریشن سنٹر نے والدین سے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور کسی جگہ ٹیمیں نہ پہنچنے کی صورت میں قریبی مراکز صحت یا عارضی حفاظتی ٹیکوں کے سنٹر پر قطرے پلوائیں۔ کسی شکایت کی صورت میں مہم کے دنوں میں0800-99000 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.