
ایماندار اور قابل سرکاری افسران کی زیر سرپرستی پاکستان میں 1980 کی دہائی تک اداروں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،
ڈاکٹرعشرت حسین جب پارلیمانی نظام ملک چلا رہا ہو تو مسلح افواج کا کام بیرونی خطرات سے ملک کی حفاظت ہے، پاکستان کو سیاسی حکومت چاہئے، فوجی حکومت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا انٹرویو
جمعہ 4 مئی 2018 21:47

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب وفاداری کو ایمانداری اور قابلیت پر اہمیت دی جائے تو اداروں کی تباہی یقینی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرکاری ملازمین قابل اور بہترین تھے، پی آئی اے نے سنگاپور اور ایمریٹس جیسی ایئرلائنزپی آئی اے کی معاونت سے قائم ہوئیں اور دنیا کی بہترین ایئر لائنز بن گئیں۔انہوں نے کہاکہ آمر جانتے ہیں کہ قابل اور ابھرتے ہوئے سول سرونٹس اداروں کو بہترین انداز سے چلانے کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جنرل ایوب اور جنرل ضیا نے قابل افسران کو تعینات کیا جنہوں نے اداروں کو بہترین انداز سے چلایا۔ڈاکٹرعشرت حسین نے کہاکہ جب پارلیمانی نظام ملک چلا رہا ہو تو مسلح افواج کا کام بیرونی خطرات سے ملک کی حفاظت ہے، پاکستان کو سیاسی حکومت چاہئے، فوجی حکومت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، پاکستانیوں کا حق ہے کہ 5 سال بعد اپنی مرضی سے کسی کو بھی منتخب کریں، مضبوط سیاسی حکومت ہی ملک کو بلندی کی طرف لے جاسکتی ہے۔انہوں نے مثال دی کہ 2013 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو 5 سال مکمل ہونے کے بعد عوام نے مسترد کردیا تھا، جن دنوں ایم کیو ایم کراچی میں طاقت رکھتی تھی اس دوران پارٹی تواتر کے ساتھ اپنے ایم پی اے اور ایم این اے کے امیدوار تبدیل کرتی رہتی تھی۔میں نے پوچھا کہ امیدوار تبدیل کرنے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ عوام شکایت کرتے ہیں کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کام نہیں کرتے، لہذا ہم انہیں تبدیل کرتے رہتے ہیں کیوں کہ ہمارے لئے حلقے کے عوام کی اہمیت ہے امیدوار کی نہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں سیاسی جماعتوں پر عوام کی خدمت کیلئے دبائو ہوتا ہے، تمام اداروں میں اچھے لوگوں کو لائیں، انہیں وقت دیں اور ان کا احتساب کریں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.