عدالت سے ملک ریاض کے لیے بری خبر آ گئی

ایک ہی دن میں ملک ریاض کے خلاف 3 بڑے فیصلے سنا دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 4 مئی 2018 22:40

عدالت سے ملک ریاض کے لیے بری خبر آ گئی
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04مئی 2018ء ) :محمد مالک کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ہر جگہ خلائی مخلوق کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن میں آپکو بتاتا چلوں کہ آج کا دن خلائی مخلوق یا ان ٹچ ایبلز کے لیے اچھا دن نہیں تھا ۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ ملک ریاض جو کہ اس ملک کے ان ٹچ ایبلز ہیں ان کے حوالے سے آج تین بڑے فیصلے کر دئیے ہیں۔ایک فیصلہ تو یہ کیا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کراچی کی تمام سیلز ،ٹرانسفر اور پلاٹس روک دئیے ہیں۔

عدالت نے ملیر ڈولیپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے سودے کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سودا بھی ٹھیک نہیں تھا اور اس کو روک دیا جائے۔اس کے ساتھ ہی فاضل عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ وہ ملیر ڈولیپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہونے والے سودے کی جانچ پڑتال بھی کریں کہ اگر اس کے پیچھے کسی قسم کے سیاسی محرکات ہیں تو انکو بھی بے نقاب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

محمد مالک کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو بات زرداری صاحب تک جا سکتی ہے کیونکہ یہ بھی ایک قیاس آرائی ہے کہ لاہور کا بلاول ہاوس اس ڈیل کے شکریہ کے طور پر سابق صدر کو بنوا کے دیا گیا ۔اس کے ساتھ ہی دوسرا فیصلہ جو ملک ریاض کے خلاف آیا وہ یہ ہے کہ مری ہائی وے پر ملک ریاض کے نئے پراجیکٹ گالف ہاوسنگ سکیم کو بھی روک دیا گیا ہے اور جنگلات کی شمالیات والی زمین پر نوٹس لے لیا ہے ۔

اس کے علاوہ روالپنڈی کے علاقے تخت پری میں جو سینکڑوں کنال اراضی ہے اس کو بھی غیرقرار دے دیا گیا ہے۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ ملک ریاض دعویدار ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری انکے دوست ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ میاں صاحب اور سابق صدر زرادری کی جو پہلی ملاقات ہوئی تھی وہ بھی ملک ریاض کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی اور جس گاڑی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک ریاض کے گھر آئے وہ بھی اور جس پر سابق صدر آصف زرادری ملک ریاض کے گھر تشریف لائے وہ بھی دونوں گاڑیاں ملک ریاض کی ہی ملکیت تھیں۔