Live Updates

عمران خان کا شہباز شریف کے خاندان کو ’کرپشن لمیٹڈ کمپنی ‘ قرار دینا اخلاقی دیوالیہ پن ہے،ترجمان شریف فیملی

جمعہ 4 مئی 2018 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) شریف فیملی کے ترجمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بے سروپا الزامات پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خاندان کو ’کرپشن لمیٹڈ کمپنی ‘ قرار دینا اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی کمپنیوں کے معاملات پر نیب انکوائری کررہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادوں کا کسی کمپنی یا اس کے ٹھیکوں سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے کہا کہ ثبوت کے بغیر میڈیا پر الزامات لگانا عمران خان کا وطیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ من گھڑت الزامات پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات