Live Updates

ہماری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہی ہے ،برجیس طاہر

حکومت کے خلاف پانچ سالوں میں ہونیوالی سازشوں کے باوجود پاکستان نے ترقی کی ، سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ، ملک بھر میں ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ، ، ایئر پورٹ ، نئی یو نیورسٹیاں ، لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ نوا زشریف کو جا تا ہے، جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70تاریخ میں کہیں نظر نہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 مئی 2018 20:55

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں انہیں پورا کردیا ہے محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے لو گ با تیں کررہے تھے کہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے مگر ہماری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے جارہی ہے حکومت کے خلاف پانچ سالوں میں ہونیوالی سازشوں کے باوجود پاکستان نے ترقی کی ہے سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ، ملک بھر میں ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ، ، ایئر پورٹ ، نئی یو نیورسٹیاں ، لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ محمد نوا زشریف کو جا تا ہے جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 123کے نواحی علاقہ پنڈت میں سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دن رات دھرنا اور کام نہ کرنا عمران نیازی کا وطیرہ ہے نا م نہاد تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخواکو تباہ کر کے رکھ دیاہے کے پی کے اور سندھ کے عوام پی ٹی آئی اور پی پی پی کی لو ٹ مار ، اقربا پروری اور منافقت ، مفادات کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں دونو ں جماعتوں نے اپنے صوبوں میں عوام کا جو حال کیا ہے وہاں کے عوام اب خادم پنجاب محمد شہباز شریف کو اپنا نجات دہندہ اور مسیحا سمجھتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لا ہور کے عوام عمران خان کا ساتھ نہیں دینگے ساہیوال ، صادق آبادکے جلسوں نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہیں مسٹر تین پرسنٹ کو کلین چٹ اور لا ڈلے کی ایس ایس پی تشدد کیس میں رہا ئی قوم جانتی ہے کہ ان فیصلوں کے پیچھے کو ن لو گ ہیں جب پسند اور نا پسند پر عدالتیں فیصلے دینگی تو ان فیصلوں پر تنقید بھی ہو گی اور سوال بھی اٹھیں گے زرداری اور نیازی اقتدار کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں الیکشن خلائی مخلوق کروائے یا کو ئی اور مسلم لیگ(ن) ہی کا میاب ہو گی زندہ دلان لاہور کل بھی نوا زشریف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آنیوالے کل میں بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہو نگے 2018کے انتخابات میں ملک کے غیور عوام زرداری اور نیازی کو ،، نو دو گیارہ ،،کر ینگے نیازی کو وکٹیں گرانے کا بڑ اشوق ہے الیکشن میں اسے کلین بولڈ کردینگے ہم نے ملک وقوم کی خدمت کی ہے اپنی کارکردگی کی بنا پر مسلم لیگ (ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی صوبو ں اور مرکز میں انشااللہ مسلم لیگ کی حکومت ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات