حکومت آزادکشمیر کا محکمہ پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر طاہر قریشی کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی میرپور لگانے کا فیصلہ

اتوار 6 مئی 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ڈی آئی جیز تبادلہ جات کی منظوری کے ساتھ ساتھ ایس پی کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے فیصلے کے علاوہ ڈی ایس پی اور انسپکٹروں کی ترقیابی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے محکمہ پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر طاہر قریشی کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی میرپور لگانے کا فیصلہ جبکہ راشد نعیم ڈی آئی جی ریجن تبدیل کئے جانے کے علاوہ ڈی آئی جی ریزرف عرفان مسعود کشفی کو ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد جبکہ سردار گلفراز خان کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، پولیس گروپ کے ڈی آئی جی یاسین قریشی ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر ہونگے جبکہ آزادکشمیر سمیت ایس پی کی مختلف نشستیں جو خالی چلی آرہی ہیں جن میں ایس پی ریجن ، ایس پی اینٹی کرپشن ، ایس پی کرائم ، ایڈیشنل ایس پی میرپور ، ایس پی اسپیشل برانچ ، ایس پی لیگل سمیت دیگر نشستوں پر بھی ترقیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ 6سے 7انسپکٹروں کو بھی ترقیابی دے کر ڈی ایس پی پروموٹ ہونے کا امکان ہے جس کیلئے رواں ہفتے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ، تمام تر انتظا مات مکمل ! وزیر اعظم آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کی گزشتہ روز ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے جس میں باقاعدہ چیف سیکرٹری سے بھی منظوری لے لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :