تھانہ صدر کا گرینڈ آپریشن ‘ ایک درجن سے زائد چوری شدہ گاڑیا ں ضبط

اتوار 6 مئی 2018 20:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) تھانہ صدر کا چوری شدہ‘ جعلی نمبر پلیٹس و نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن ‘ ایک درجن سے زائد لگژری گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔ ملزمان کیخلاف آیف آئی آر کا اندراج شروع کردیا گیا۔ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ صدر راشد حبیب مسعودی نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں اپریشن شروع کیاگیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12چوری شدہ ‘ جعلی نمبر پلیٹس والی اور نان کسٹم گاڑیا ں آپریشن کے دوران پکڑی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں ایک فائیوڈور پراڈو‘ 2ٹیوٹا کرولا ٹو او ڈی کاریں‘ 2ٹیوٹا وٹزاور 7مہران کاریں شامل ہیں ۔ ان کی مالیت تقریباً 2کروڑ بنتی ہے۔ ان گاڑیوں میں سے اکثر چوری شدہ ہیں جن کی رپورٹس پنجاب ‘ اسلام آبا د اور آزاد کشمیر کے مختلف تھانوں میں درج ہیں‘ ان کے جعلی کاغذات ہیں ‘ جعلی نمبر پلیٹس نصب ہیں ۔

(جاری ہے)

چیسز نمبرز کی لیبارٹری اور نصب شدہ جعلی نمبر پلیٹس کی ویر ی فکیشن کی جا رہی ہے۔ جن افراد سے یہ گاڑیا ں ضبط کی گئی ہیں ان کے خلاف چوری کی گاڑیوں کے استعمال ‘ جعلی نمبر پلیٹس نصب کرنے اور جعلی کاغذات رکھنے پر کارروائی کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں مظفرآبادمیں چوری شدہ ‘ نان کسٹم گاڑیاں لا کر فروخت کرنے اور جعلی نمبر پلیٹس نصب کرنیوالے گروہ کیخلاف سخت کارروائی کرینگے۔کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دینگے۔ واضح رہے اس آپریشن میں ایڈیشنل ایس ایچ اومیر مزمل حسین ‘ اے ایس ائیز یونس بٹ ‘ عبدالحمید‘ تفتیشی آفیسران منیر احمد ‘ جفیر عباسی‘ شفقت نقوی ‘ ڈی ایف سیز راجہ اخلاق اور تنویر احمد شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :