محکمہ خوراک بنوں کی کارروائی‘ سینکڑوں لیٹرغیر معیاری دودھ تلف

پیر 7 مئی 2018 12:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل حلال فوڈ خیبرپختونخوا ریاض محسود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنوں محمدآصف خان نے کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر غیر معیاری دودھ پکڑ کر تلف کیا اور گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح غیر معیاری آئس کریم اور قلفی بنانے والے کو بھی گرفتار کرکے موقع پر جرمانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیاکو بتایاکہ کسی کو بھی غیر معیاری دودھ اور آئس کریم واشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔