بٹگرام کے رہائشی نوجوان کو حویلیاں کے علاقہ رجوعیہ میں بے دردی سے قتل کردیا گیا

پیر 7 مئی 2018 14:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) بٹگرام کے رہائشی نوجوان کو حویلیاں کے علاقہ رجوعیہ میں بے دردی سے ذبح کر کے قتل کر دیا گیا۔ 24 سالہ سراج الحق رجوعیہ کے گائوں سجاول میں پولٹری فارم میں ملازمت کرتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چوکی رجوعیہ کی حدود سجاول گائوں میں مرغیوں کے فارم پر کام کرنے والا 24 سالہ سراج الحق ولد عبدالسلام سکنہ بٹگرام کو نامعلوم افراد نے رات کو تیز دار آلہ سے ذبح کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے والد نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کر دی ہے۔ حویلیاں پولیس نے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔