چڑہوئی سے اسلام آباد جانے والی کار سہنسہ کے قریب حادثہ کا شکار ‘ ڈرائیور جاں بحق‘ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 7 مئی 2018 17:47

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) چڑہوئی سے اسلام آباد جانے والی کار سہنسہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چڑہوئی ڈماس کا رہائشی حاجی طالب حسین اہلیہ و رشتہ دار کے ہمراہ نجی کام کے سلسلہ میں اپنی سیلون کار نمبر MR522 پر ا سلام آباد جارہا تھا کار جب سہنسہ چھنی کے قریب نرناہ کے مقام پر پہنچی تو شدید بارش کے دوران ایک موڑ کاٹتے ہوئے پھسل کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں حاجی طالب حسین جو کہ خود کار چلا ر ہا تھا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ کنیز بیگم اور رشتہ دار محمد رشید شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حاجی طالب کی نعش آبائی گائوں ڈماس چڑہوئی روانہ کر دی گئی ہے ۔