تعلیم ہی ترقی اورامن کی ضمانت ہے، راجہ فاروق حیدر خان

ترقی یافتہ ممالک اپنی بہترتعلیمی پالیسیوںکے تسلسل کی وجہ سے ترقی یافتہ اقوام کی صفوںمیںکھڑے ہیں،بیرون ممالک مقیم لو گ فلاحی کاموںمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لے کرخطہ کی ترقی کے لیے اپناکلیدی کرداراداکریں،خطہ میںاچھی عمارات کے بننے سے بہترماحول میسرآرہاہے، 37فیصدبجٹ حکومت تعلیم پرخرچ کررہی ہے ، میرٹ پرتقرریاںہورہی ہیںمیٹرک پاس اساتذہ بہترتعلیم نہیںدے سکتے،حکومت ہرشعبہ زندگی میںبہتری لانے کے لیے عمل پیراہے، چڑہوئی کے مقام پرریڈفائونڈیشن کالج کاافتتاح کرنے کے بعدمنعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 18:57

کوٹلی/چڑہوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ تعلیم ہی ترقی اورامن کی ضمانت ہے اورملکی ترقی تعلیم سے مشروط ہے ترقی یافتہ ممالک تعلیم پرخصوصی توجہ اوراپنی بہترتعلیمی پالیسیوںکے تسلسل کی وجہ سے ترقی یافتہ اقوام کی صفوںمیںکھڑے ہیںحکومت پاکستان کے تعاون سے بہترتعلیمی پالیسی بنائی ہے معلمی پیشہ نبیوںکاپیشہ ہے اساتذہ رسول اللہ ؐکے نائب ہیںنیکی کے کاموںمیںاللہ مددکرتاہے بیرون ممالک مقیم لو گ فلاحی کاموںمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لے کرخطہ کی ترقی کے لیے اپناکلیدی کرداراداکریںبیرون ممالک مقیم کشمیری کمیونٹی نے کوٹلی میرپورمیںسکولز،مساجدبنوائی ہیںہماری حکومت نے غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے 4کروڑروپے سے مڈل سکولزمیںواش رومزبنوائے خطہ میںاچھی عمارات کے بننے سے بہترماحول میسرآرہاہے 37فیصدبجٹ حکومت تعلیم پرخرچ کررہی ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ کرداراوراچھا شہری ہوناضروری ہے تعلیم کے تقاضے بدل گئے ہیںدنیاتیزی سے ترقی کررہی ہے بنیادی تعلیم کامعیاربلندکیاہے اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے پیارکرنے والوں،انصاف کرنے والوںکوپسندکرتاہے جدیدتعلیم کے لیے کام کررہے ہیںبچوںمیںتعلیمی صلاحتیںبڑھانے کے لیے کام کرناہوگاکوالٹی آف ایجوکیشن پربھرپورکام ہورہاہے استادبہترین رہنماہوتاہے حقدارکوحق مل رہاہے میرٹ پرتقرریاںہورہی ہیںمیٹرک پاس اساتذہ بہترتعلیم نہیںدے سکتے اس لیے ان کی ریٹائرڈمنٹ کافیصلہ کیاہے معاملہ کورٹ میںچلاگیاہے کوانٹیٹی کی بجائے کوالٹی کاخیال رکھناچاہیے اساتذہ کی ٹریینگ سے بہترنتائج مرتب ہونگے میرٹ پرآنے والے اساتذہ بہترتعلیم وتدریس کرینگے تعلیم کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیںکرسکتی آزادکشمیرکالٹریسی ریٹ پاکستان کے کئی صوبوںسے بہترہے آزادکشمیرمیںمسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیمی نظام میںبہتری کے لیے این ٹی ایس کاقیام کرکے آزاد کشمیرپبلک سروس کمیشن میںقابل اوردیانتدارلوگوںکوشامل کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے جس کی دوررس نتائج مرتب ہورہے ہیںآزادکشمیرحکومت ہرشعبہ زندگی میںبہتری لانے کے لیے عمل پیراہے آزادکشمیرمیں تعلیم،صحت عامہ اورذرائع رسل ورسائل اورمواصلات کے شعبے کی تعمیروترقی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے چڑہوئی کے مقام پرریڈفائونڈیشن کالج کاافتتاح کرنے کے بعدمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ممبرپارلیمنٹ آف برطانیہ ناز شاہ امیدوار اسمبلی راجہ اقبال ، بانی ریڈ فائونڈیشن محمود احمد ، حاجی محمد اسلم، امتیاز دانش ودیگرنے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر امیدواراسمبلی حلقہ چارچڑہوئی راجہ محمداقبال،ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن چڑہوئی راجہ محمداخترخان،سیکرٹری (ر) راجہ محمود الحسن، ڈی جی ذوالفقار علی ملک ،صدر ڈسٹرکٹ بارکوٹلی راجہ بنارس خان ،صدرتحصیل بارچڑہوئی راجہ عنصر،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حلقہ چارچڑہوئی راجہ مظہرپہلوان،جنرل سیکرٹری ٹائون ایریا خیا م شاہد،صدر مسلم لیگ ن حلقہ کھوئیرٹہ راجہ عقیل، راجہ شبیر ایڈووکیٹ ،سی او ریڈ فائونڈیشن آزاد کشمیر شاہد رفیق ،جنرل منجیر ریڈ فائونڈیشن اسلم حجازی ، پرنسپل ریڈ فاونڈیشن امتیاز دانش ، چیئرمین زکواة حلقہ چارچڑہوئی چوہدری خادم انقلابی،راجہ شمی خان، سول سوسائٹی،انجمن تاجراں ، طلباء کے علاوہ لیگی عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ میرٹ کانفاذاورسفارش کلچرکاخاتمہ ہماری حکومت کے تاریخی کارناموںمیںہیںمعاشرے میںانصاف کی فراہمی سے پیارومحبت بڑھتاہے آج خطہ میںمیرٹ کے صحیح معنوںمیںنفاذسے ریاست اوراداروںپرلوگوںکااعتمادبڑھ چکاہے تعلیم کے شعبے میںموجودہ وسائل کے اندررہ کربھرپوراقدامات اٹھائے ہیںوزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ بہتر معاشی پالیسیاںاپناکرترقی کے راستے پرچل رہے ہیںآج ہماراترقیاتی بجٹ دگناہونے سے خطہ میںتعمیروترقی کے ڈھنکے بج رہے ہیںضلع کوٹلی آبادی کے تناسب سے آزادکشمیرمیںبڑاضلع جس میںصحت وصفائی،تعلیم،پینے کے پانی کی فراہمی اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہماری حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیںسکولزوکالجز کی انتظامیہ حفظان صحت کے اصولوںکومدنظررکھتے ہوئے بچوںتک بہترین معلومات باہم پہنچائیںوزیراعظم نے کہاکہ بچوںکے لیے پہلی درسگاہ گھر اوردوسری سکول ہے اولاداوروالدین کے درمیان بہترکمیونکیشن سے ریاست کوبہترکردارکے حامل شہری میسرآسکتے ہیںاساتذہ،والدین اورطلباء ایک مثلث کی مانند ہیں نئی بننے والی عمارتیںاس وقت اپنے مطلوبہ مقاصدحاصل کرسکتی ہیںجب ان اداروںسے فارغ التحصیل طلباء خطہ کے لیے اپنی خدمات دے کرانسانیت کی بہترخدمت کرسکیںوزیراعظم نے کہاکہ ایک اچھااستاد رول ماڈل ہوتاہے ہماری حکومت سرکاری اورنجی سطح پرشعبہ تعلیم کی کارکردگی کوبہتربنانے کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے کیونکہ آج کے دورمیںتعلیمی ترقی کے بغیرملکی ترقی کاتصورنہیںکیاجاسکتاتعلیمی ماحول میںبہتری اورتبدیلی محض ایک فرد کاکام نہیںبلکہ ہم سب کومل کراس کے لیے محنت کرناہوگی تعلیمی اداروںمیںسیاست کاعمل دخل جڑسے اکھاڑپھینکاہے تعلیمی اداروںمیںخالی آسامیوںپرقابل اورتجربہ کارافرادکومیرٹ اورشفاف طریقے سے بھرتی کیاجارہاہے اساتذہ کی جدیدخطوط پرتربیت کے لیے بیرون ممالک اساتذہ کوبھیجاجائے گاخطہ کے ہرفردکومل کرتعلیم کے فروغ کے لیے اپناکرداراداکرناہوگااوراپنی ذمہ داری کواحسن طریقے سے نبھاتے ہوئے خطہ کوترقی کی منازل کی جانب گامزن کرناہوگادریںاثناء وزیراعظم آزادکشمیرنے تقریب میںشریک طلباء کے لیے بیس ہزارروپے کاخصوصی اعلان بھی کیاریڈفائونڈیشن سکول کی بلڈنگ تعمیرکروانے والے عرفان اسلم نے وزیراعظم آزادکشمیرکواپنے ہاتھوںسے شیلڈپیش کی۔

ممبرپارلیمنٹ آف برطانیہ ناز شاہ نے کہا کہ ہمار ا مستقبل ہماری نوجوان نسل ہمارے بچے ہیں مخلوق خدا میں سے اللہ کے پیارے بندے فرشتے بن کر بچوں کی مدد کرتے ہیں جس کی مثال ریڈ فائونڈیشن سکول کی بلڈنگ عرفان اسلم نے اپنی والدہ کلثوم اسلم کے نام پر تعمیر کر کے صیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کی ہے قلم میں نوجوان نسل کی طاقت ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تعلیم کے لیے وافر بجٹ اور بیرون ملک اساتذہ کی ٹریننگ کا پروگرام رکھ کر نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا ہے دل ، نیت صاف رکھنے اور کام میں لگن سے ترقی کے راستے کھلتے ہیں نازشاہ نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے تقریب میں خصوصی شرکت پر تہہ دل سے مشکور ہوں بیرون ممالک مقیم کشمیر کمیونٹی دل کھول کر خطہ کے لوگوں کی خدمت کریں راجہ اقبال سکندر نے کہا کہ ہم وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا چڑہوئی آمد پر ان کے انتہائی مشکور ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ا پنا قیمتی وقت دے کر ہماری حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تعلیم کے شعبہ میں جو اصلاحات لائی ہیں ان سے آزاد خطہ میں تبدیلی آئے گی ۔

تقریب کے اختتام پراستحکام پاکستان،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔