سالار جمہوریت سکندر حیات اور سردار نعیم کی وجہ سے مسلم لیگ میں ہیں ‘جس دن انھوں نے نکالا چلے جائیں گے

مسلم لیگ(ن) کوٹلی کے عہدیداران کی جانب سے ملک ٖظفر کی حمایت

منگل 8 مئی 2018 18:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) سالار جمہوریت سکندر حیات اور سردار نعیم کی وجہ سے مسلم لیگ میں ہیں ‘جس دن انھوں نے نکالا چلے جائیں گے ۔حلقہ1 کوٹلی کے تمام عہدیداران نے ملک ٖظفر کی حمایت کر دی۔ نام نہاد ترجمان کو مسلم لیگ سے نکالنے کا کوئی اختیار نہیں۔حلقہ1کوٹلی مسلم لیگ (ن(ملک ظفر کا نام ہے۔ جعلی گروہ اوقات میں رہے ۔

۔ انتخابات سے قبل راجہ محمدفاروق حیدر خان نے خود ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ھمارے مسائل خود حل کرینگے۔ سردار نعیم گواہ ہیں۔وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں۔ صدر جماعت فیصلے پر نظر ثانی کریں۔آج بھی ملک ظفر کو اپنا صدر مانتے ہیں۔اپنے استعفے ان کے حوا لے کر دیئے۔ مسلم لیگ حلقہ1 کوٹلی کے تمام عہدیداران نے ملک ظفر کو جماعت سے نکالنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

عہدیداران میں ملک خادم ،ملک اقبال ، ملک سلیمان ، محمد حسین جنہال ،ملک ماجد ، سردار اسحاق۔فیصل جنجوعہ۔سردار عتیق ، چوہدری امتیاز اور دیگر شامل تفصیلات کے مطابق حلقہ 1 مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدیدارن ملک خادم ،ملک اقبال ، ملک سلیمان ، محمد حسین جنہال ،ملک ماجد ، سردار اسحاق۔فیصل جنجوعہ۔سردار عتیق ، چوہدری امتیاز ، ملک عمران ، چوہدری ارشد او دیگر نے ملک ظفر کی حمایت میں اپنے استعفے ان کے حوالے کر تے ہو ئے صدر جماعت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ واپس لیا جائے۔

ملک ظفر کی جماعتی خدمات سے ہر کوئی واقف ہے۔حلقہ1میں مسلم لیگ ملک ظفر کا نام ہے۔ہم کسی غیر منصفانہ فیصلے کو نہیں مانتے۔سالار جمہوریت سکندر حیات اور سردار نعیم کی وجہ سے مسلم لیگ میں ہیں جس دن انھوں نے نکالا چلے جائیں گے ۔ اب تک بنیادی کارکنا ن کونظر انداز کیا گیا حالا نکہ انتخابات سے قبل راجہ محمدفاروق حیدر خان نے خود ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ھمارے مسائل خود حل کرینگے۔

سردار نعیم گواہ ہیں۔وزیراعظم اپنا وعدہ پورا کریں۔مسلم لیگ (ن) کے بنیادی کارکنان کودیوار سے لگا دیا گیا۔جماعت کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے لڑیںگے۔ بعض لوگ صد ر جماعت کو گمراہ کر رہے ہیں۔پارٹیاں بدلنے والوں کو مسلم لیگ سے کوئی ہمدردی نہیں۔ملک ظفرکو پارٹی سے نکالنے کا مطلب مسلم لیگ کو حلقہ1 کوٹلی سے نکالنے کے مترادف ہے۔ انھوں نے ہمیشہ کارکنان کا تحفظ اور ان کے حق کی بات کی۔پوری قوت سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔