محکمہ پبلک ہیلتھ ہٹیاں بالا نے ضلعی ہیڈکواٹر ہٹیاں بالا کو تھر میں تبدیل کردیا

انسان حیوان چرند پرند پانی کی مسلسل ایک ہفتہ سے بندش سے تڑپنے لگے

منگل 8 مئی 2018 18:07

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ ہٹیاں بالا نے ضلعی ہیڈکواٹر ہٹیاں بالا کو تھر میں تبدیل کردیا ‘انسان حیوان چرند پرند پانی کی مسلسل ایک ہفتہ سے بندش سے تڑپنے لگے ضلعی ہیڈکواٹر کی عوام کا پانی بند کردیا گیا مساجد کے وضوخانوں کو تالے لگ گئے کاروباری مراکز ہوٹلز،بیکرز پر سے بھی پانی غائب انسان حیوان ٹرپنے لگے بے حس محکمہ پبلک ہیلتھ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہٹیاں بالا کی عوام کو سسکنے پر مجبور کرگیا موٹر جلنے کیو جہ سے کئی روز سے پانی بند کردیا گیا ضلعی ہیڈکواٹر کی دس ہزار سے زائد نفوس بشمول ضلعی آفیسران پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکواٹر جہلم ویلی کی عوام کا پانی محکمہ پبلک ہیلتھ نے ایک بار پھر بند کردیا محکمہ پبلک ہیلتھ میں تعینات آفیسران وملازمین صرف لاکھوں روپے کی تنخواہ بٹورنے میں مصروف عمل ہیں کمرشل ریٹ پر صارفین پانی کا بل بھی دیتے ہیں مگر پھر بھی ہر دوسرے ہفتہ کو موٹڑ جلنے سے پانی مین ٹینک میں نہیں آتا موٹر کا بہانہ بنا کر کرپشن کیئے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ جتنی رقم موٹر کی مرمت پر استعمال کرتا ہے اتنی ہی رقم سے لودھی آباد سے آدھا کلومیٹر دور جاکر نئے پائپ لائن کا کنکشن حاصل کرے تو موٹڑ کی ضرورت ختم ہوسکتی ہے مگر آفیسران کون تعینات ہیں عوام ان سے بے خبر ہے نہ ہی کوئی ان کا نمائندہ موجود ہے ہٹیاں بالا مین مساجد کو تالے لگ گئے کئی نمازی پنج وقتہ نماز کی ادائیگی نہ کرسکے جس سے فرائض کی قضاء ہوگئی وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکان اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ان غفلت کرنے والے آفیسران کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ان کا قبلہ درست کریں تاکہ جہلم ویلی کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہ رکھا جائے ۔

۔۔۔