وزیر اعظم آزادکشمیر کا وزیر داخلہ کے بیٹے کو ٹیلی فون، احسن اقبال کی خیریت دریافت کی

منگل 8 مئی 2018 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) آزاجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کو ٹیلی فون کیا اور ان سے احسن اقبال کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کے بیٹے نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے والد محترم صحت یاب ہو رہے ہیں جنہیں اب آئی سی یو سے روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے چند یوم میں ان کی حالت مزید بہتر ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔احمد اقبال نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :