کشمیر پریس کلب بھمبر کے سالانہ انتخابات ،جمیل شفیع صدر جبکہ سجاد مرزا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

بدھ 9 مئی 2018 15:26

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) کشمیر پریس کلب بھمبر کے سالانہ انتخابات ،جمیل شفیع صدر جبکہ سجاد مرزا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، نئی باڈی تمام ممبران کی متفقہ رائے سے عمل میں لائی گئی جبکہ الیکشن کمشنر کے فرائض بزرگ صحافی عزیز الرحمان نے انجام دئے ، تفصیلات کے مطابق کشمیر پریس کلب کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز پریس کلب کی بلڈنگ میں منعقد ہوئے جس میں تمام ممبران کی متفقہ رائے سے چوہدری جمیل شفیع صدر ، راجہ نعیم نجمی ،سینئر نائب صدر ، فیصل صغیر نائب صدر ، محمد سجاد مرزا جنرل سیکرٹری ، ایم عثمان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، چوہدری جمیل احمد سیکرٹری مالیات اور ملک شوکت حسین سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے الیکشن پراسس آئینی طور پر مکمل ہوا جس میں 18ممبران کی فہرست پر یہ الیکشن منعقد کئے گئے الیکشن کمشنر نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کا نوٹفکیشن بھی جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :