آزاد کشمیر میں میرٹ کا قتل عام ‘امیدواران کیلئے میرٹ سونے کی چڑیا بن گیا

سکیل7کی پرائمری مدرس کی آسامی کے لیے این ٹی ایس ‘سکیل11کی جونیئر کلرکوں کی آسامیوں پر ایڈہاک چہیتے تعینات کرنے کے بعد ان کو مستقل کرنے کیلئیاشتہار جاری کرنے کا انکشاف

بدھ 9 مئی 2018 17:05

تتہ پانی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) آزادکشمیر میں فاروق حیدر حکومت نے میرٹ کا ڈھونگ رچا لیا،میرٹ کا قتل عام ،امیدواران کے لیے میرٹ سونے کی چڑیا بن گیا،سکیل7کی پرائمری مدرس کی آسامی کے لیے این ٹی ایس جبکہ سکیل11کی جونیئر کلرکوں کی آسامیوں پر ایڈہاک چہیتے تعینات کرنے کے بعد ان کو مستقل کرنے کے لیے اشتہار جاری کردیا،ضلع نیلم کی 5،ضلع مظفر آباد حلقہ1کی 6،حلقہ 2کی4،حلقہ3کی10،حلقہ6کی2،ضلع جہلم ویلی حلقہ 5 کی 4‘ حلقہ6کی2،ضلع باغ حلقہ1کی 2،حلقہ2کی3،حلقہ3کی 4،ضلع حویلی کی5،ضلع پونچھ حلقہ1کی 3،حلقہ 2کی 3،حلقہ3کی2،حلقہ 4کی2،ضلع سدھنوتی حلقہ 6کی6،حلقہ5 کی6،ضلع کوٹلی حلقہ 1کی 1،حلقہ2کی 2،حلقہ3کی 2،حلقہ4کی 2،ضلع میرپور حلقہ 1 کی 4‘ حلقہ 2 کی 8‘ حلقہ 3 کی 4‘ حلقہ4کی3،ضلع بھمبرحلقہ5کی3،حلقہ6کی10،حلقہ7کی5 اور نظامت اعلی مردانہ کی2اوپن میرٹ کی آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کردیا،ان آسامیوں کر حال ہی میں ایڈہاک تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں،جن پر منظور نظر لوگوں کو تعینات کرکے فاروق حیدر حکومت نے میرٹ کا صرف ڈھونگ رچایا،اب انھی منظور نظرامیدواران کو مستقل کرنے کے لیے امیدواران کی آنکھوں میں دھول جھونک دی گئی،دوسری جانب این ٹی ایس کے اصل پیپر ز بھی لیک ہوکر سوشل میڈیا کی گردش بنے ہوئے ہیں،جبکہ ٹمپرنگ زدہ پبلک سروس کمیشن کے تعینات فیل شدہ امیدواران اے سی ،اے ایس پی اور ایس او کی آسامیوں پر تعینات قومی خزانے کو پھکی دے رہیں،جو سفارشی کلچر کے تحت تعینات ہیں،جس سے آزادکشمیر میں اہل امیدواران کا مستقبل دائو پر لگ گیا،امیدواران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے میرٹ کی بحالی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،گزشتہ حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی میرٹ کی قاتل نکلی،آزادکشمیر میں ایک بھی قابل اعتماد ادارہ نہیں رہا،امیدواران نے چیف جسٹس آزادکشمیر ابراہیم ضیاء سے فی الفور نوٹس لیکر شفاف اداروں سے آزادکشمیر کے تمام محکمہ جات میں ٹیسٹ انٹرویوز منعقد کرکے اہل امیدواران کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقداروں کو حق مل سکے۔