نادرا حکام نے شناختی کارڈ فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔ نارمل شناختی کارڈ کی فیس 75روپے سے بڑھا کر 400‘فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی فیس 500روپے نارمل اور سمارٹ کارڈ کی فیس 400سے 750روپے مقرر کردی گئی

بدھ 9 مئی 2018 17:05

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) نادرا حکام نے شناختی کارڈ فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔ نارمل شناختی کارڈ کی فیس 75روپے سے بڑھا کر 400روپے،فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی فیس 500روپے نارمل اور سمارٹ کارڈ کی فیس 400سے 750روپے مقرر کردی۔ ملک کی ایلیٹ کلاس 25سو کے عوض ایگزیکٹو کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں لیکن غریب آدمی کے لیے اس اس ملک میں شناخت حاصل کرنا بھی پہنچ سے دور بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے چیف جسٹس پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نادرا حکام نے آزادکشمیر بھر میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز میںشناختی کارڈ پروسیسنگ فیسوں میں اضافہ کردیا۔فیسوں میں اضافہ کے باعث شہری سراپا احتجاج بن گئے،حکومت نے جاتے جاتے شہریوں کا پاکستانی شہری شناخت حاصل کرنا بھی پہنچ سے دور کردیا،شہریوں کا کہنا ہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نادرا حکام کے اس اقدام کا ازخود نوٹس لیکر فیسوں میں ہوشربا اضافے کو واپس کرکے شہریوں کو ریلیف دیں۔