ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر اور اسمبلی سیکرٹریٹ سٹاف کی سردار معروف اختر عباسی کی وفات پر تعزیت

بدھ 9 مئی 2018 17:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے سردار معروف اختر عباسی کے انتقال پر مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اسمبلی سیکرٹریٹ کی جامع مسجد میں بھی نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے بلندیء درجات کے لیے دُعا کی گئی جبکہ شہدائے مقبوضہ کشمیر سمیت اُمت مسلمہ کے افراد جو دار فانی سے رحلت فرما گئے ہیں کے بلندی ء درجات کی خصوصی دُعا کی گئی۔