Live Updates

محمودالرشید کانگران وزیراعلیٰ کیلئے سپیکر رانا محمد اقبال ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مشاورت سے انکار

آئین کے مطابق قائد ایوان میرے ساتھ بیٹھیں ، حکومت کی غیر سنجیدگی واضح ہے ‘ قائد حزب اختلاف محمود الرشید اپوزیشن نے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے ، اب وزیر اعلیٰ کی جانب سے باضابطہ رابطے کا انتظار ہے ‘ ترجمان قائد حزب اختلاف

بدھ 9 مئی 2018 21:29

محمودالرشید کانگران وزیراعلیٰ کیلئے سپیکر رانا محمد اقبال ، وزیر قانون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اورصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مشاورت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی معاملہ ہے اور اس کے تحت صرف قائد ایوان سے ہی مشاورت ہو گی۔ ترجمان قائد حزب اختلاف حافظ ذیشان رشید نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نگراں سیٹ اپ پر بات چیت کے لئے اسپیکر رانا محمد اقبال اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ذریعے میاں محمود الرشید سے رابطہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس طرح کی کسی بھی ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میاں محمود الرشید نے موقف اپنایا ہے کہ آئین کے مطابق قائد ایوان شہباز شریف باضابطہ رابطہ کرنے کے پابند ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے دیگر اپوزیشن پارٹیز سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے اور نگران وزیراعلیٰ کیلئے کچھ ناموں پر غور کیا ہے تاہم وزیراعلیٰ سے ملاقات میں اپوزیشن کے تجویز کردہ نام پیش کئے جائیں گے۔

دریں اثنا ء وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا سے گفتگو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان پر تنقید کر کے شہباز شریف حقائق چھپا نہیں سکتے، شہباز شریف خیبر پختونخوا کو چھوڑیں پہلے یہ بتائیں آپ نے لوڈشیڈنگ پر قوم سے جھوٹ کیوں بولا آپ نے قوم سے وعدہ کیا کہ کرپشن پر زرداری کو گھسیٹوں گا، نہ تو آپ نے صوبے میں بجلی منصوبے لگائے، نہ بجلی بحران ختم کیا، زرداری تو دور آپ اپنے بھائی کی کرپشن پر بھی خاموش رہ کر شریک جرم بن رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات