مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر یوتھ ونگ گلف کی تنظیم کو لیکر کارکنان میں شدید غلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں جس سے جماعت کمزور ہورہی ہے ‘یہ بات نہ ہی جماعتی کارکنوں کے حق میں ہے اور نہ ہی جماعت کے

مسلم لیگ (ن) یوتھ ون کے مرکزی چیئر مین راجہ فرخ ممتاز خان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 9 مئی 2018 22:27

مظفرآباد ٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوتھ ونگ گلف کی تنظیم کو لیکر کارکنان کے درمیان شدید غلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں جس کی وجہ سے جماعت کمزور ہورہی ہے یہ بات نہ ہی جماعتی کارکنوں کے حق میں ہے اور نہ ہی جماعت کے۔جماعت میں گروپ بندی کو پروان چڑھانے والے افراد کی سرکوبی کے لیے اب ہمیں کردار ادا کرنا پڑے گا ۔

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی بینادوں میں ہمارا بھی چھوٹا موٹا حصہ ہے کچھ لوگ جماعت میں اس وقت شامل ہوے جب ایسا لگ رہا تھا کہ واقع مسلم لیگ آزادکشمیر میں مضبوط پوزیشن حاصل کر لے گی۔ ہم جماعت میں اس وقت سے قاید کشمیر کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں جب مسلم لیگ ن کا قیام دور دور تک نہیں ہوا تھا ۔ان خیا لا ت کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ون کے مرکزی چیئر مین راجہ فرخ ممتاز خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مذید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے قیام کے بعد ہم نے جماعت کی مضبوطی کے لیے آزادکشمیر بھر میں محنت کی اور اللہ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ کو انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی ملی بے شک اس کامیابی میں مسلم لیگی کارکنان بالخصوص یوتھ کا کردار مثالی رہا میری گلف کے دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں آپسی جھگڑوں کو بالاطاق رکھتے ہوے میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کے قافلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔

میری صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر سے گزارش ہے کہ وہ گلف کی تنظیم کے اختلافات کا نوٹس لیں اور جماعت کے دیرینہ کارکنوں کا حق ہے کہ انکو جماعتی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔کچھ اطلاعات کے مطابق بیرون ملک تنظیموں کے آپسی جھگڑوں کو آزادکشمیر سے بڑھاوا دیا جا رہا ہے اس کی بھی بازپرس ہونی چاہیے اور دیارغیر میںمحنت مزدوری کرنے والے بھائیوں کی جماعتی چندے اور تحایف کے نام پر جیبیں خالی کرنے والوں کی بھی باز پرس کی جاے۔

آخر میں ایک مرتبہ پھر میری گلف کے بھائیوں سے گزارش ہے کہ آپسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوے مسلم لیگ کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔