بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر ڈالیں‘انسانی حقوق کی پامالی پر پوری دنیا میں احتجاج ہو رہا ہے‘عزیر غزالی

بدھ 9 مئی 2018 22:27

مظفرآباد ٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاسبا ن حریت کے چیئر مین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر ڈالی ہیں انسانی حقوق کی پامالی پر پوری دنیا میں احتجاج ہو رہا ہے دارلحکومت مظفرآباد جہلم ویلی روڈ پر پاسبان حریت کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے مظلوم کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا ضلعی انتظامیہ آفسیران نائب تحصیلدار سید ضمیر حسین شاہ ،ایس ایچ او سید اشفاق گیلانی و دیگر آفسیر ان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادار کرتے ہیں