راولاکوٹ‘ترقی یافتہ دور میں بھی نامنوٹہ کا تاریخی گائوں رسل و رسائل تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم

نامنوٹہ گرلز ہائی سکول میں سٹاف نہ ہونے کے باعث طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

بدھ 9 مئی 2018 22:27

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ترقی یافتہ دور میں بھی نامنوٹہ کا تاریخی گائوں رسل و رسائل تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ، نامنوٹہ گرلز ہائی سکول میں سٹاف نہ ہونے کے باعث طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا ۔ بی ایچ یو نامنوٹہ کا ڈاکٹر طویل عرصہ سے غائب او رلوئر بلٹ کی ہزاروں کی آبادی پختہ سڑک نہ ہونے کے باعث مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر میلوں دور سفر کر کے پختہ سڑک /ہسپتال پہنچانے پر مجبور ہیں تعمیر وترقی کے ثمرات سے نامنوٹہ کے عوام محروم دو سال ہونے کو ہیں وزیر اعظم انفراسٹرکچر پروگرام اور ایم ایل اے فنڈز کا بھی کوئی نام و نشان نہیں ۔

حکومتی دعوے صرف زبانی جمع خرچ ہیں ۔ان خیالات کااظہار نامنوٹہ گائوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی سماجی زعماء سردار طارق خان، سردار انور خان، سردار نذیرخان نے مشترکہ بیان میں کیا ان رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعظم پروگرام محض ذاتی رشتے تعلق کو پرورش کا ذریعہ بنا دیاگیا لو ہر بلٹ کو جانے والی تین کلو میٹر سڑک پر جیپ کا کرایہ چار ہزار روپے لیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

نامنوٹہ سے سردار خالدا براہیم خان جون لیگ کے اتحادی امید وار تھے کو ساڑھے چار صد کے قریب ووٹ ملنے کے باوجود نہ جانے کیوں نظر انداز کیاجا رہا ہے ۔وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری نوٹس لیتے ہوئے بنیادی سہولیات سے محروم نامنوٹہ کی ہزاروں کی آبادی کو تعمیر وترقی کے ثمرات سے مستفید کر نے کے اقدامات کریں