مقبوضہ کشمیرمیں سیاح کی موت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی

جمعرات 10 مئی 2018 13:16

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںسکھوںکی تنظیم آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے کشمیر میں ایک سیاح کی موت پر سیاست کرنے پر بھارت نواز سیاست دانوں کو خبردار کرتے ہوئے اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رانا نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ بعض لوگوںنے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے اس واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لوگوںنے اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس وقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوںنے مختلف میڈیا ہائوسز سے کہاکہ وہ پتھرائوکے واقعے کو فرقہ واریت کا رنگ دینے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوںکی مہمان نواز ہمیشہ سے مشہور رہی ہے اورانہوں نے اپنے ہاںآنیوالے مہمانوںکا ہمیشہ خیال رکھا ہے ۔ تاہم جگموہن سنگھ نے افسوس ظاہر کیاکہ اس واقعے سے کشمیریوںکی مہمان نوازی کو زک پہنچی ہے ۔ انہوںنے اس واقعے میںملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو کا ایک رہائشی ناربل گلمرگ روڈ پر پتھرائو کی وجہ سے زخمی ہونے کے بعد چل بسا تھا ۔

متعلقہ عنوان :