اٹھمقام ‘ پانچ سالہ لڑکی تین منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق…پولیس نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیدیا

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پانچ سالہ لڑکی تین منزلہ عمارت سے گر کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع آٹھمقام کے بالائی علاقہ کیل کھکھیاں میں پانچ سالہ لڑکی جو کے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ اتفاقیہ ہوا ہے۔متوفیہ کی عمر پانچ سال تھی اور خالد نامی شخص کی بیٹی تھی ۔متوفیہ کی نماز جنازہ میں ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :